جنوبی افریقہ،14جولائی(ایجنسی) جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کے ایک یتیم خانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقی نیوز
ایجنسی اے این اے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر بچے ہیں جن میں سے کم عمر ترین کی عمر آٹھ برس تھی۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کے اس واقعے میں کتنے افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔